اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزبالله نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ اس نے اسرائیلی فوج کے ایک اہم انٹیلی جنس مرکز کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تنظیم کے بیان کے مطابق، حملہ “گلیلوت” نامی فوجی اڈے پر کیا گیا، جو اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس یونٹ 8200 کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہ یونٹ اسرائیل کی حساس ترین خفیہ اور تکنیکی معلوماتی سرگرمیوں سے وابستہ ہے۔
حزبالله نے کہا کہ یہ کارروائی لبنان پر جاری حملوں اور شہری علاقوں کی بمباری کے جواب میں کی گئی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ میزائل حملہ مخصوص اور جدید نوعیت کے ہتھیاروں کے ذریعے کیا گیا۔
تنظیم کے مطابق، یہ فوجی اڈہ لبنان اور اسرائیل کی سرحد سے تقریباً 110 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اور اسے ایک اسٹریٹجک ہدف کے طور پر نشانہ بنایا گیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف محاذوں پر جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ